0
Sunday 16 Feb 2020 22:55

پاراچنار، مسئلہ بالشخیل کے حوالے سے گرینڈ یوتھ الائنس کا اجلاس

پاراچنار، مسئلہ بالشخیل کے حوالے سے گرینڈ یوتھ الائنس کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ آج اتوار کو ایدھی پارک پاراچنار میں گرینڈ یوتھ الائنس کا اجلاس ہوا، جس میں کرم کی تمام سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں نے بھرپور شرکت کی۔ اس اجلاس سے جوانوں کے اہم رہنماؤں آغا مزمل حسین، روشن علی، مولانا سید الطاف حسین، مولانا باقر علی حیدری، مولانا محمد اللہ، سید میثیم علی شاہ، محمود علی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ جوانوں نے حکومت کیا کہ تاخیری حربوں سے باز آتے ہوئے بالش خیل اور دیگر تمام متنازعہ زمینوں کا مسئلہ حل کرایا جائیں۔ انہوں نے قومی اداروں انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ حکومت کی مزید سیاسی ہتھکنڈوں کا شکار نہ ہوجائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ بالشخیل کا پرامن اور بہترین حل نکالنے کے خواہشمند ہیں۔
خبر کا کوڈ : 844947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش