0
Monday 17 Feb 2020 11:47

بھارتی متنازع قانون سے پاکستان کیلیے مہاجرین کا بہت بڑا مسئلہ پیدا ہو گا، عمران خان

بھارتی متنازع قانون سے پاکستان کیلیے مہاجرین کا بہت بڑا مسئلہ پیدا ہو گا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی متنازع قانون سے پاکستان کیلیے مہاجرین کا بہت بڑا مسئلہ پیدا ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 20 سال پاکستانی عوام کیلئے بہت مشکل رہے لیکن تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان نے افغان مہاجرین کی میزبانی کی،  افغان مہاجرین کے بچوں نے پاکستان میں کرکٹ سیکھی، آج افغانستان کی کرکٹ ٹیم عالمی درجہ بندی میں شامل ہو چکی ہے۔

عمران خان نے بھارت میں انتہاپسندی کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں عوام کھلی جیل میں قید ہیں، ایک ارب سے زائد آبادی والے ملک پر انتہاپسندی کا قبضہ ہو چکا ہے، بھارت میں متنازع شہریت بل سے 20کروڑ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بی جے پی لیڈرز متنازع قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں کو پاکستان جانے کا کہتے ہیں، اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے اس مسئلے کو حل نہ کیا اور اپنا کردار ادا نہ کیا تو اس سے مستقبل میں مہاجرین کا بہت بڑا مسئلہ پیدا ہو گا اور پاکستان کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 845012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش