0
Tuesday 18 Feb 2020 18:57

امیر مقام کو بھی نیب کا بلاوا آگیا

امیر مقام کو بھی نیب کا بلاوا آگیا
اسلام ٹائمز۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کو نیب آفس طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لیگی رہنما امیر مقام کو 24 فروری کو طلبی کا سمن جاری کر دیا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انجینئر امیر مقام 24 فروری کو نیب خیبر پختونخوا میں پیش ہوں۔ نیب خیبر پختونخوا کے ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی اسی کیس میں امیر مقام کو طلب کیا گیا تھا مگر وہ نیب حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے تھے، تاہم ابھی مزید تفتیش کیلئے امیر مقام کو طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم لیگی رہنما سے اثاثے کیس میں مزید تفتیش کرے گی اور اس بارے میں ایک سوال نامہ تیار کیا گیا ہے۔ امیر مقام سے پہلے بھی تفصیلات طلب کی گئیں تھیں۔ واضح رہے کہ نون لیگ کے صوبائی سربراہ کچھ عرصے سے اثاثوں کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس میں بھی نیب کے راڈار پر ہیں، ان کے ایک صاحبزادے کو کچھ عرصہ قبل ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا جو بعد میں ضمانت پر رہا ہوگئے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 845320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش