0
Wednesday 19 Feb 2020 17:59

کوئٹہ، نجی حج ٹور آپریٹرز کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا، پیر نورالحق قادری

کوئٹہ، نجی حج ٹور آپریٹرز کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا، پیر نورالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں حج ورکشاپ کے دوران نجی ٹور آپریٹرز نے مساوی حج کوٹہ دینے، حج کوٹے میں نئی مردم شماری کے حساب سے اضافے اور مانیٹرنگ کے نام پر آڈٹ بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ کوئٹہ میں حج ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری مہمان خصوصی تھے۔ ورکشاپ میں شریک نجی حج ٹور آپریٹرز نے سرکاری و نجی حج کوئٹہ کی مساوی تقسیم، کوٹے میں نئی مردم شماری کے حساب سے اضافے، دو سال کا ملٹی پل ویزہ، دو موبائل سمیں دینے، سرکاری اور نجی حج اسکیم کے اخراجات کی تفصیل یکساں طور پر سرکاری ویب سائٹ پر آویزاں کرنے اور مانیٹرنگ کے نام پر آڈٹ کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے کہا کہ نجی ٹور آپریٹرز کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔ مانیٹرنگ جدید آئی ٹی نظام سے کی جا رہی ہے لیکن کمپنیوں کے کام میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔
ایڈیشنل سیکرٹری حج آپریشن داؤد بڑیچ نے کہا کہ گزشتہ سال ساڑھے پانچ ارب روپے حاجیوں کو بقایاجات کی مد میں ادا کئے جا چکے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 845513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش