0
Friday 21 Feb 2020 08:18

ایف آئی اے نے 2 انسانی اسمگلر گرفتار کر لئے

ایف آئی اے نے 2 انسانی اسمگلر گرفتار کر لئے
اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 انسانی اسمگلر گرفتار کر لئے، ملزمان کے نام ریڈ بک میں شامل تھے۔ مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ملزم ظفر اقبال اور افتخار احمد کو گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں ملزمان کے نام ریڈ بک 2019ء میں شامل تھے اور وہ انتہائی مطلوب تھے، دونوں ملزمان کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔ ملزمان غیر قانونی طریقے سے سادہ لوح افراد کو بیرون ملک بھجواتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 845802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش