0
Saturday 22 Feb 2020 23:00

بلتستان ریجن میں سرکاری سکول 2 مارچ سے کھلیں گے، نوٹیفکیشن جاری

بلتستان ریجن میں سرکاری سکول 2 مارچ سے کھلیں گے، نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ بلتستان ریجن میں تمام سرکاری سکول 2 مارچ سے نصابی سرگرمیوں کے لئے کھل جائیں گے۔ محکمہ تعلیم سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بلتستان ریجن میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سکول مارچ میں کھلیں گے۔ بلتستان میں رواں سال سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع کی گئی۔ اس سے پہلے 20 فروری کو سرکاری سکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں تمام اساتذہ اور طلباء و طالبات سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ سکولوں میں حاضری یقینی بنائیں۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم کے سیکرٹری کی صدارت میں ایک اجلاس ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں منعقد ہوا جس میں ترقیاتی سکیموں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری ایجوکیشن سید اختر رضوی نے ترقیاتی سکیموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ مقررہ وقت پر تمام سکیموں کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 846176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش