0
Wednesday 26 Feb 2020 11:27

کرونا وائرس خدشہ، کوئٹہ تفتان کے درمیان ریلوے سروس بارڈر کھلنے تک نہیں چلائی جائیگی، شیخ رشید

کرونا وائرس خدشہ، کوئٹہ تفتان کے درمیان ریلوے سروس بارڈر کھلنے تک نہیں چلائی جائیگی، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کے تحت وفاقی وزیر ریلوے نے کوئٹہ اور تفتان کے درمیان چلنے والی ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سماجی رابطوں کی سروس ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ کوئٹہ تفتان کے درمیان ایک ماہ میں 4 ٹرینیں چلتی تھیں جوکہ واپس آ چکی ہیں، اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تاحکم ثانی ان ٹرینوں کو نہیں چلایا جائےگا۔ شیخ رشید نے واضح کیا کہ کوئٹہ تفتان اور تفتان سے کوئٹہ کے درمیان ریلوے سروس بارڈر کھلنے تک نہیں چلائی جائے گی۔
انہوں نے پیغام دیا کہ عوام الناس کا کوئی سامان یا دوسری چیزیں اگر بکنگ میں ہیں تو اسے واپس لے جائیں۔ واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد حکومت نے تفتان میں پاک ایران سرحد کو بند کردیا تھا، اس کے علاوہ بلوچستان حکومت نے بھی حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے بذریعہ تفتان ایران جانے والے زائرین کا صوبے میں داخلہ بند کررکھا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 846838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش