0
Thursday 27 Feb 2020 16:14

پاکستان وبا کو روکنے کیلئے ایرانی حکام کی کوششوں کی حمایت اور ان سے اظہار یکجہتی کرتا ہے، دفتر خارجہ

پاکستان وبا کو روکنے کیلئے ایرانی حکام کی کوششوں کی حمایت اور ان سے اظہار یکجہتی کرتا ہے، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایرانی کورونا وائرس کے پھیلنے اور موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایرانی حکومت کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ پاکستان وبا کو روکنے کے لئے ایرانی حکام کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، پاکستان ان سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سفارتخانے اور ایران میں دو قونصلیٹس الرٹ ہیں، صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور زائرین اور طلبہ سمیت پاکستانی برادری سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سفارتخانے میں ہیلپ لائنز قائم کردی گئی ہیں اور قونصلیٹس اس حوالے سے پاکستانی برادری کو ضروری معلومات اور تجاویز فراہم کر رہی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 847167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش