0
Wednesday 13 Jul 2011 23:08

بلی تھیلے سے باہر آ گئی، پاکستان امریکی اہلکاروں کو ویزے دے، امداد بحال کر دینگے، امریکا

بلی تھیلے سے باہر آ گئی، پاکستان امریکی اہلکاروں کو ویزے دے، امداد بحال کر دینگے، امریکا
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی فوجی امداد بند ہونے کا اصل معاملہ بالآخر سامنے آ ہی گیا۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان تربیتی عملے اور امریکی اہلکاروں کو ویزے دے تو امداد بحال ہو سکتی ہے۔ پہلے ریمنڈ ڈیوس اور پھر اسامہ کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے امریکی اور برطانوی فوج کے تربیتی عملے کو ملک سے واپس بھیجنے کا اعلان کیا تھا اور آئندہ تربیتی عملے اور امریکی اہلکاروں کو ویزے دینے میں احتیاط شروع کر دی تھی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تربیتی عملہ اور اہلکار پاکستان سے خفیہ معلومات اور ڈرون حملوں میں کردار ادا کر رہے تھے۔ اس عملے پر پابندی کے بعد امریکی حکومت نے پاکستان کی 80 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 
پینٹاگون کے ترجمان ڈیو لیپن کے مطابق تربیتی عملہ اور جنگی آلات پاکستانی کی فوجی تربیت اور امداد کا حصہ ہیں اور ان کو علیحدہ نہیں کیا جا سکتا اور اگر تربیتی عملے کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں تو پھر امداد کے نام پر فوجی آلات بھی مہیا نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بات بھی واضح کی ہے کہ تربیتی عملے اور اہلکاروں پر ویزے کی پابندی امداد روکنے کی ایک اہم وجہ ہے اور پاکستان سے اس معاملے پر گفتگو جاری ہے اور اگر پاکستان امریکی تربیتی عملے اور اہلکاروں کو ویزے دے تو پھر امداد بحال کی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 84821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش