0
Tuesday 3 Mar 2020 23:16

بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی داستان سے انسانیت شرما گئی، ثروت اعجاز قادری

بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی داستان سے انسانیت شرما گئی، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اولیاء کرام سے عقیدت و محبت کا تقاضا ہے امن، محبت اور اخوت و یکجہتی کو فروغ دیا جائے، اولیاء کرام کی تعلیمات ہمیں امن و سلامتی، محبت و بھائی چارگی کو فروغ دینے کا درس دیتی ہیں، اولیاء اللہ کے چاہنے والے امن پسند ہیں، جو دنیا کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں، بھارت مذہبی تنگ نظری تعصب کی بنیاد پر مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے، سیکولر کا دعویدار دہشتگرد ملک بن گیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی کراچی میں ابھی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری المعروف خواجہ غریب نواز کی عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارت میں نوجوان بچیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی تمام حدودیں پار ہو چکی ہیں، مسلمانوں پر بھارتی مظالم کی داستان سے انسانیت شرما گئی ہے، بھارتی انتہاپسند ہندو کھلے دہشتگرد ہیں اقوام متحدہ اور او آئی سی جنونی ہندؤں کے خلاف اقدامات کریں، مسلمانوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حج فارم سے ختم نبوت کا خانہ ختم کرنیوالوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور حج فارم میں فوری طور پر ختم نبوت کا خانہ شامل کیا جائے، قادیانی فتنہ ہیں، جو اسلام میں بگاڑ پیدا کرکے اُمہ کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 848224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش