1
Tuesday 3 Mar 2020 23:58

ایران کیطرف سے روس کو تہران میں سہ فریقی سربراہی اجلاس کی باقاعدہ دعوت

ایران کیطرف سے روس کو تہران میں سہ فریقی سربراہی اجلاس کی باقاعدہ دعوت
اسلام ٹائمز۔ ماسکو میں ایرانی سفیر کاظم جلالی نے روسی صدر کو ایرانی صدر کی طرف سے تہران میں ایران-روس-ترکی سہ فریقی سربراہی اجلاس میں باقاعدہ مدعو کئے جانے کی خبر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماسکو میں ایرانی سفیر کاظم جلالی نے روسی فیڈریشن کی خارجہ رابطہ کمیٹی کے چیئرمین کینسٹینٹین کاساچوف کے ساتھ ملاقات کے دوران بتایا کہ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی طرف سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ایران کی میزبانی میں ایران-روس-ترکی سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دے دی گئی ہے۔ ماسکو میں ایرانی سفیر کاظم جلالی نے میڈیا کو اس حوالے سے بتایا کہ آستانہ مذاکرات کے حوالے سے آئندہ ایران-روس-ترکی سہ فریقی سربراہی اجلاس ایران میں منعقد ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اس حوالے سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔

واضح رہے کہ ادلب کی تازہ ترین صورتحال اور ماسکو اور انقرہ کے درمیان حالیہ شدید اختلافات رونما ہو جانے کے بعد ایران نے دونوں ملکوں کو رواداری کی نصیحت کرتے ہوئے اپنی میزبانی میں سہ فریقی اجلاس میں دعوت دی ہے، تاکہ حسب سابق شام میں ایک مرتبہ پھر سیز فائز کا معاہدہ طے پایا جا سکے۔ اس سے قبل بھی ایران-روس-ترکی سہ فریقی سربراہی اجلاس ایران میں ہی منعقد ہوا تھا، جس میں شام کے اندر سیز فائر کا معاہدہ بھی طے پایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 848241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش