0
Sunday 8 Mar 2020 23:45

کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، جس کے بعد ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 7 ہوگئی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس کی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام متعلقہ وزراء اور افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے اب تک 107 سیمپلز ٹیسٹ کیے ہیں، جس میں 4 کیس مثبت آئے، جس میں سے ایک مریض صحت یاب ہوگیا ہے۔ اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ آج بھی 4 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں ایک مثبت کیس رپورٹ ہوا ہے، جس شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے، اُس کا تعلق کراچی سے ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی ہے کہ کراچی میں جس شخص کا مثبت کیس آیا ہے، اس کے تمام قریبی اور رابطے میں رہنے والوں کو چیک کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 849213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش