0
Tuesday 10 Mar 2020 11:43

لاہور، جشن مولود کعبہؑ کے سلسلہ میں منہاج الحسین میں تقریب

لاہور، جشن مولود کعبہؑ کے سلسلہ میں منہاج الحسین میں تقریب
اسلام ٹائمز۔ ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون لاہور میں جشن مولود کعبہؑ کی  مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جبکہ تقریب کے اختتام پر خوبصورت اسلامی ماڈل بنانے والی طالبات میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں پرنسپل خانم سیدہ سائرہ جعفری، خانم فوزیہ بانو، خانم صدف ارشد، خانم صائمہ رباب سمیت دیگر خواتین  کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسلامک ماڈل بنانے والی مختلف سکولوں کی طالبات کے ماڈلز بھی رکھے گئے۔ طالبات کو بہترین ماڈل بنانے پر سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ پرنسپل سیدہ سائرہ جعفری کا کہنا تھا پروگرام کا مقصد حضرت علی شیر خدا علیہ السلام کی سیرت بارے بچوں کو تعلیم دینا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی اسلام کیلئے لازوال خدمات ہیں، جن سے نسل نوء کو آگاہ کرنے کیلئے ایسی تقاریب کا اہتمام ہوتے رہنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 849477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش