0
Wednesday 11 Mar 2020 12:50

لیہ، کلین گرین مہم کے سلسلے میں مشترکہ شجرکاری

لیہ، کلین گرین مہم کے سلسلے میں مشترکہ شجرکاری
اسلام ٹائمز۔ لیہ کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کلین گرین مہم کے سلسلہ میں اجتماعی شجرکاری کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سے ملحقہ پلاٹ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اقبال، اسسٹنٹ کمشنرز نیاز احمد و سلیمان احمد، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر فرید احمد، ضلعی صدر پی ٹی آئی بابرخان کھتران، سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ، سی ای او تعلیم شرافت علی بسرا، چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیٹی، نوید گجر، صدر بار عبدالستار علوی، صدر انجمن تاجران ملک مظفر دھول، رہنما پی ٹی آئی سجن خان تنگوانی، ڈی ای اوز توکل حسین و شاہدہ پروین، افسران، میڈیا نمائندگان اور سماجی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر اجتماعی طور پر 25 سو پودے لگائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے اظفر ضیاء نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلین گرین پنجاب کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے ضلع لیہ سے بھرپور حصہ داری ڈالی جائے گی۔ آج لگائے جانے والے یہ ننھے پودے کل تناور درخت بنیں گے اور ہماری نسلوں کو صاف ستھرا سرسبز لیہ خوش آمدید کہے گا۔
خبر کا کوڈ : 849566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش