0
Tuesday 10 Mar 2020 23:18

پشاور، ڈی سی کی نگرانی میں ضلعی ٹاسک فورس قائم

پشاور، ڈی سی کی نگرانی میں ضلعی ٹاسک فورس قائم
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ڈپٹی کمشنر پشاور کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان، فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبید اللہ، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر معصوم شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صارفین تحفظ کونسل واجد امان، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پشاور میں اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے پر غور و خوص ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر پشاور کی نگرانی میں ٹاسک فورس روزانہ کی بنیاد پر ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کرے گی اور فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ کے افسران موقع پر کولٹی چیک کریں گے جبکہ ڈپٹی کمشنر پشاور کی نگرانی میں تمام ادارے ملاوٹ مافیا کے خلاف ایک پیج پر کام کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 849576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش