0
Friday 13 Mar 2020 07:39

مریم نواز کا سیاست میں دوبارہ سرگرم ہونا خوش آ ئند ہے وہ ممبران کی بات سنیں، نشاط ڈاہا

مریم نواز کا سیاست میں دوبارہ سرگرم ہونا خوش آ ئند ہے وہ ممبران کی بات سنیں، نشاط ڈاہا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے ناراض ایم پی اے نشاط ڈاہا نے کہا ہے کہ وزیر اعلی عثمان بزدار سے میرا پرانا تعلق ہے وہ کہیں گے تو صوبائی اسمبلی سے استعفیٰ دے دوں گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے پاس میں کسی ممبر کو لیکر نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کے دوران غیر مشروط حمایت کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ممبران آگے پیچھے دیکھ رہے ہیں مریم نواز کا سیاست میں دوبارہ سرگرم ہونا خوش آ ئند ہے انہیں چاہیے کہ وہ ممبران کو بلائیں اور ان کی بات سنیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد اپنی پارٹی کے قائدین کو وطن واپس آکر پارٹی امور سنبھالنے کی بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر جماعت میں پارٹی بدلنے والے لوٹے موجود ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 850014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش