0
Saturday 14 Mar 2020 11:07

23 مارچ کو وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی یوم پاکستان پریڈ منسوخ کر دی گئی

23 مارچ کو وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی یوم پاکستان پریڈ منسوخ کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے باعث 23 مارچ کو وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی یوم پاکستان پریڈ منسوخ کر دی گئی۔ ہر سال 23 مارچ کو اسلام آباد میں پاکستان کی مسلح افواج، دیگر فورسز اور تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ اس پروقار تقریب میں صدر مملکت، وزیراعظم، وفاقی وزراء، غیر ملکی سفیر اور مندوبین کے علاوہ مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوتے ہیں۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں پاکستان کے دفاعی سازو سامان کی نمائش بھی کی جاتی ہے اور ملکی ثفاقت کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کی پریڈ منسوخ کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ قومی سلامتی کمیٹی میں  کئی اہم فیصلے کیے گئے جن میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ایران اور افغانستان کے ساتھ مغربی سرحدیں ابتدائی طور پر 14 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملک بھر کے تعلمی ادارے بھی 5 اپریل تک بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ آج بھی کورونا وائرس کا ایک مریض کراچی سے سامنے آیا ہے جس کی عمر 52 سال بتائی گئی ہے اور وہ 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔ یہ کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی تھی جن میں سے اب تک سندھ میں کیسز کی تعداد 16، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 2 جبکہ کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے تاہم اب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اچانک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 28 بتادی ہے۔
خبر کا کوڈ : 850246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش