0
Thursday 14 Jul 2011 20:21

اردو بولنے والے ہمارے بھائی تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا

اردو بولنے والے ہمارے بھائی تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا
کراچی:اسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر برائے جنگلات، ورکس اینڈ سروسز ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے کہا ہے کہ گذشتہ روز ان کی جانب سے دیا گیا بیان ان کی ذاتی رائے پر مبنی ہے، جس کا مقصد ہرگز کسی کی بھی دل آزاری نہیں تھا، تاہم پھر بھی میرے بیان سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔ محکمہ اطلاعات سندھ سے جمعرات کو یہاں جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اردو بولنے والے ہمارے بھائی تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ قیام پاکستان کے لئے انہوں نے بھی قربانیاں دیں ہیں جبکہ ہجرت کرکے پاکستان اور بالخصوص سندھ میں آباد ہونے والوں کو ہمارے بڑوں نے سینے سے لگایا اور تب سے ہم باہم مل کر ایک ہی خاندان کی طرح سے رہ رہے ہیں۔
ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ بیان میں انہوں نے اس خاص سوچ کی جانب نشاندہی کی تھی، جس کی وجہ سے صوبہ سندھ میں معصوم اور بے گناہ لوگوں کو موت کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء اسی میں ہے کہ آپس کی رنجشوں کو بھلا کر مفاہمت کی راہ اختیار کی جائے اور اپنی صفوں میں موجود انسانیت دشمن اور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 85038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش