0
Tuesday 17 Mar 2020 23:39

کرونا کی آڑ میں زائرین کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنایا جارہا ہے، علامہ یوسف جعفری

کرونا کی آڑ میں زائرین کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنایا جارہا ہے، علامہ یوسف جعفری
اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار کے صدر علامہ یوسف حسین جعفری اور نائب صدر علامہ حاجی عابد حسین نے کورونا وائرس کی آڑ میں شیعان پاکستان کو بے جا تنگ اور پروپیگنڈا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاط اور حفاظتی اقدامات کرنا واجب ہے، تاہم اس کی آڑ میں ایران سے آنے والے زائرین کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت متنازعہ بنایا جارہا ہے، اور ساتھ ہی ساتھ برادر اسلامی ملک ایران کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ علامہ یوسف جعفری نے کہا کہ کورونا وائرس نے پاکستان سمیت دنیا بھر کو متاثر کیا ہے۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہمیشہ اس قسم کے مواقع پر بعض قوتیں اپنے مزموم عزائم کی تکمیل کرتی ہیں۔ اور اس مرتبہ بھی کورونا کی آڑ میں ایران سے آنیوالے زائرین اور شیعان پاکستان کو بدنام کیا جارہا ہے، اور اسی طرح برادر اسلامی ملک ایران کی اس مشکل وقت میں کسی مدد کی بجائے متنازعہ بنایا جارہا ہے۔

علامہ حاجی عابد حسین نے کہا کہ چین سے کورونا وائرس شروع ہوا تھا، تاہم اب ہر کسی کی زبان پر ایران ہے، ایران سے آنے والے زائرین کو ایک ہی کمرے میں کیوں رکھا گیا۔؟ اور پھر اتنے دن تک ایک ہی جگہ بغیر کسی میڈیکل چیک اپ اور سکریننگ کے زائرین کو تنگ کیا گیا، یہ سب کچھ اس جانب اشارہ ہے کہ حکومت نے جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کورونا وائرس امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ کا مشترکہ منصوبہ ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتے ہیں اور اپنے مخالف ممالک کو تنہا کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے وزیراعظم ان سازشوں کے ہاتھوں میں کھیل کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 850981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش