0
Saturday 21 Mar 2020 21:39

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہمیں لازمی طور پر ملک گیر لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہوگا، بلاول

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہمیں لازمی طور پر ملک گیر لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہوگا، بلاول
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں مکمل لاک ڈاؤن کیلئے وفاقی حکومت کی مکمل طاقت کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے ملک گیر لاک ڈاؤن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہمیں لازمی طور پر ملک گیر لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہوگا، ہر گھنٹہ اور ہر دن جو ہم لاک ڈاؤن میں تاخیر کر رہے ہیں ہمارے لئے مشکلات پیدا کرے گا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کوئی بھی صوبہ اس وباء کا تن تنہا مقابلہ نہیں کر سکتا، ہمیں مکمل لاک ڈاؤن کیلئے وفاقی حکومت کی مکمل طاقت کی ضرورت ہے، اگر وقت ضائع کیا گیا تو اس وباء سے نمٹنا مشکل ہوجائے گا، کورونا کیسز کی موجودہ شرح میں ہمارا میڈیکل کا نظام کم پڑ گیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں لوگوں کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کیلئے وفاقی حکومت کی پوری مدد چاہیئے، جہاں ہم اچھے کیلئے پُرامید ہیں وہیں بدتر حالات کی تیاری کرنی چاہیئے، اگر بدترین صورت حال پیش آئی تو ہمارا صحت کا نظام اتنی استطاعت نہیں رکھتا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے عوام سے درخواست کی کہ میں دیگر ممالک کے تجربات سے سیکھنا ہوگا، جب تک حکومت کوئی فیصلہ نہ کرلے لوگ گھروں تک محدود رہیں، گھروں میں رہ کر بھی خود کو اور دوسروں کو کورونا سے بچائیں، یہ مسئلہ یہ نہیں ہے کہ ہم کیا کریں گے، یہ مسئلہ یہ ہے کہ ہم کب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 851817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش