0
Tuesday 24 Mar 2020 21:24

لاہور میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت، ملک میں مریضوں کی تعداد 932 ہوگئی

لاہور میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت، ملک میں مریضوں کی تعداد 932 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 932 ہوگئی ہے جبکہ 7 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق مزید 17 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 918 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 407، پنجاب میں 281، بلوچستان میں 110، گلگت بلتستان میں 80، خیبر پختونخوا میں 38 جبکہ اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد سرکاری اعداد و شمار کے تحت کورونا وائرس سے ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے جبکہ 6 افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 852367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش