0
Wednesday 25 Mar 2020 00:00

پشاور، کورونا سے نجات کیلئے مساجد اور گھروں سے اذانیں بلند

پشاور، کورونا سے نجات کیلئے مساجد اور گھروں سے اذانیں بلند
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں کورونا وائرس کی وبا سے نجات کے لیے مساجد اور گھروں سے اجتماعی اذان اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور کی مختلف مساجد میں رات 10 بجے کے بعد سے اجتماعی اذان دینے کا اعلان کیا گیا اور شہریوں سے باوضو ہو کر اپنے گھر کی چھتوں پر اذان دینے کی اپیل کی گئی۔ جس کے بعد مساجد اور گھروں سے اذانوں کی صدائیں بلند ہونا شروع ہوگئیں۔ واضح رہے کہ وقت نماز کے علاوہ اذان دینے کا مقصد کسی بھی مصیبت یا آزمائش میں خدا سے مدد طلب کرنا اور گناہوں کی معافی سمجھا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 852390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش