0
Saturday 28 Mar 2020 10:31

مدینہ منورہ میں دو ہفتوں کے لیے 24 گھنٹے کرفیو نافذ کر دیا گیا

مدینہ منورہ میں دو ہفتوں کے لیے 24 گھنٹے کرفیو نافذ کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی وجہ سے درپیش مسائل کے باعث مدینہ منورہ میں دو ہفتوں کے لیے 24 گھنٹے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی روک تھام کے لیے مدینہ منورہ کے بعض علاقوں میں کرفیو لگا رہے ہیں۔ مدینہ منورہ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کرفیو کا آغاز آج صبح 6 سے ہوگا اور لوگوں کوگھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق قریبی علاقوں کے افراد بھی کرفیو والےعلاقوں تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے سعودی عرب میں 21 روز کے لیے کرفیو نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرفیو شام 7 بجے سےصبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔
مملکت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کرفیو نافذ کیا گیا ہے جہاں عالمی وبا سے اب تک 511 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ خوش قسمتی سے کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا۔ تاہم سعودی عرب کے قریب میں واقع ایران میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے جہاں اب تک 1685 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 853124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش