0
Monday 30 Mar 2020 03:52

کورونا وائرس، دنیا میں کوئی ہے جو ایران کے مظلوموں کے بارے میں آواز اٹھائے، مفتی منیب الرحمان

کورونا وائرس، دنیا میں کوئی ہے جو ایران کے مظلوموں کے بارے میں آواز اٹھائے، مفتی منیب الرحمان
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ ایران میں لوگ ایک طرف تو کورونا وائرس کی وباء کا شکار ہیں، دوسری طرف امریکا کی طرف سے عائد پابندیوں اور معاشی محاصرے نے اس وباء کو دو آتشہ نہیں بلکہ سہ آتشہ کر دیا ہے، دنیا میں کوئی ہے جو ایران کے مظلوموں کے بارے میں آواز اٹھائے، پس ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائی جائیں، تاکہ وہ اپنے قومی وسائل سے اس وباء کا مقابلہ کرسکے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی اس حوالے سے آواز بلند کی ہے، ہم ان کی تحسین کرتے ہیں، لیکن اس پر اظہار افسوس کرتے ہیں کہ باقی مسلم حکمرانوں کی زبانیں گنگ ہیں، ظلم ظلم ہے، خواہ کوئی بھی کرے اور کسی پر بھی کرے۔
خبر کا کوڈ : 853469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش