0
Wednesday 1 Apr 2020 10:21

وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب کو فون

وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب کو فون
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کو فون کرکے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ پر بات چیت کی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کو ٹیلیفون کیا اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور عالمی چیلنج سے نمٹنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت میں قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کی تجویز سمیت ترقی پذیر ممالک کی معاشی معاونت کو بھی زیر غور لایا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود نے کورونا وبا کے باعث سعودی شہریوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کی تعریف کی۔

شاہ محمود نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کو ری اسٹرکچر کرنے کی تجویز دی ہے، کیونکہ پاکستان جیسے کم وسائل کے حامل ترقی پذیر ممالک کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور جیزان شہر پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کسی بھی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کی مکمل حمایت اور معاونت کے عزم کا اعادہ کیا۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے میزائل حملوں کے خلاف اصولی موقف اپنانے پر شاہ محمود کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 853955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش