0
Saturday 4 Apr 2020 18:50

سکردو، کرونا کا مشتبہ مریض سامنے آنے کے بعد گاؤں سیل، چار افراد قرنطینہ منتقل

سکردو، کرونا کا مشتبہ مریض سامنے آنے کے بعد گاؤں سیل، چار افراد قرنطینہ منتقل
اسلام ٹائمز۔ سکردو کے سب ڈویژن روندو کے ایک گاؤں میں مشتبہ مریض سامنے آنے کے بعد گاؤں کو سیل کر دیا گیا۔ تین مشتبہ افراد کو سکردو میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ روندو کے علاقے تلو میں کراچی سے چار طالبعلم آئے تھے۔ دوران سفر ان کے ایک ساتھی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے متعلقہ گاؤں کے تین طالب علموں کو فوری طور پر سکردو قرنطینہ سنٹر منتقل کیا جبکہ دو سٹوڈنٹس کو ان کے گھروں میں ہی قرنطینہ کیا گیا ہے۔ گاؤں کو بھی سیل کرکے مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق تمام افراد کے سیمپلز لیے گئے ہیں، نتائج کے بعد مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 854641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش