0
Sunday 5 Apr 2020 17:43

وزیراعظم عمران خان سیاسی اختلافات بھلا کر تمام سیاسی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں، مصطفیٰ کمال

وزیراعظم عمران خان سیاسی اختلافات بھلا کر تمام سیاسی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم عمران خان سے تمام سیاسی رہنماؤں کو ایک جگہ جمع کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس میں فلاحی ادارے سیلانی ویلفیئر کے سربراہ بشیر فاروقی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت جاری فلاحی کاموں کی تفصیلات پیش کیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ راشن کی تقسیم میں کسی کی تصویر نہیں بنائیں گے، ہمارے کارکنان اور ہمدرد گھر گھر جا کر راشن تقسیم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سیاسی اختلافات بھلا کر تمام سیاسی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں۔ پاک سرزمین پارٹی کے مطالبہ کیا کہ آنے والے دنوں میں ریلیف کے کام میں بلدیاتی نمائندوں کو ساتھ رکھا جائے، سفید پوش خاندانوں تک راشن پہنچانے میں شہری بھی اپنا مثبت کردار کریں۔ اس موقع پر سیلانی ویلفئیر کے سربراہ بشیر فاروقی کی جانب سے دعا بھی کروائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 854821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش