0
Monday 6 Apr 2020 18:19

پنجاب میں لاک ڈاؤن میں مزید 7 روز کیلئے توسیع کر دی گئی

پنجاب میں لاک ڈاؤن میں مزید 7 روز کیلئے توسیع کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں لاک ڈاؤن میں مزید 7 روز کیلئے توسیع کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے تک توسیع کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد 14 اپریل تک لاک ڈاؤن رہے گا۔ اشیائے ضروریہ کی دکانیں صبح 9 سے شام 5 بجے تک جب کہ دودھ اور دہی کی دکانیں رات 8 بجے تک کھلیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ پنجاب میں کرونا کی بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جو بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں ان پر ہنگامی بنیادوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ لاک ڈاون کے سلسلہ میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے جبکہ لاہور سمیت دیگر تمام شہروں میں ناکہ بندی کی گئی ہے جہاں رینجرز اور پولیس کے اہلکار تعینات ہیں اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 855021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش