0
Thursday 9 Apr 2020 19:58

کورونا وائرس کے مزید 24 کیس، مقبوضہ کشمیر میں تعداد 184 تک پہنچ گئی

کورونا وائرس کے مزید 24 کیس، مقبوضہ کشمیر میں تعداد 184 تک پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں جمعرات کو کورونا وائرس میں مبتلاء مزید 24 کیس سامنے آگئے۔ مذکورہ افراد کے ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد جموں کشمیر میں اس مہلک وائرس میں مبتلاء افراد کی تعداد 184 تک بڑھ گئی ہے۔ حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر مزید 24 کیس سامنے آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  کشمیر میں 152 کیس جبکہ جموں میں 32ا کیس مثبت ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد ایگریسیو ٹیسٹنگ کا نتیجہ ہے۔ واضح رہے کہ پورے جموں کشمیر میں دنیا بھر کی طرح ہی مکمل لاک ڈاﺅن کا نفاذ جاری ہے تاکہ کورونا کے پھیلاﺅ کو روکا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 855651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش