0
Sunday 17 Jul 2011 23:43

کراچی،حکومت سندھ کی رٹ کو جلد بحال کر دیا جائیگا، منظور وسان

کراچی،حکومت سندھ کی رٹ کو جلد بحال کر دیا جائیگا، منظور وسان
کراچی:اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر داخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے پیار و محبت کے ساتھ جو اقدامات کئے گئے اس کے بہتر نتائج برآمد ہوئے، حکومت سندھ کی رٹ کو جلد بحال کر دیا جائیگا۔ صدارتی کیمپ آفس کراچی میں صدر آصف علی زرداری سے لیاری کی کچھی رابطہ کمیٹی اور پیپلز امن کمیٹی کے وفد نے ملاقاتیں کیں، جس میں فریقین کے مابین جاری تنازع کا تصفیہ کرا دیا گیا۔ میڈیا سے بات چیت میں صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے بتایا کہ صدر نے انھیں کراچی، اندرون سندھ خصوصاً لیاری میں قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز یونٹی کے صدر عامر شاہ کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے، واقعے میں ملوث عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

خبر کا کوڈ : 85634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش