0
Monday 13 Apr 2020 10:51

فرانس کے طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈیگال کے عملے میں کورونا وائرس پھیل گیا

فرانس کے طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈیگال کے عملے میں کورونا وائرس پھیل گیا
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس دنیا بھر کی بری اور بحری فضاؤں میں انسانوں کو متاثر کر رہا ہے۔ یورپی ممالک بشمول فرانس میں پھیلنے کے بعد فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈیگال کے عملے میں کورونا وائرس پھیل گیا۔ فرانسیسی حکام کے مطابق بحری جہاز کے عملے کے 50 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی جبکہ جہاز کے 3 ملاحوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جہاز میں فوجی اہلکاروں، عملے کے ارکان سمیت ایک ہزار 760 افراد سوار ہیں اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کو جہاز کے اندر ہی طبی سہولیات میسر ہیں۔ طیارہ بردار جہاز کے دیگر عملے کا ٹیسٹ لینے کا عمل جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے, جبکہ ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا وائرس میں مبتلا 4 لاکھ 23 ہزار سے زائد مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امریکہ میں ہو چکی ہیں اور گزشتہ روز بھی 15 سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد بائیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ہے۔ امریکی ریاست نیویارک میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 856340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش