0
Tuesday 14 Apr 2020 20:42

پشاور، لاک ڈاؤن سے سفید پوش طبقہ بھی شدید متاثر، لوگ زیورات بیچنے لگے

پشاور، لاک ڈاؤن سے سفید پوش طبقہ بھی شدید متاثر، لوگ زیورات بیچنے لگے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث 23 روز سے جاری لاک ڈاؤن سے سفید پوش طبقہ بری طرح متاثر ہونے لگا ہے۔ شدید مالی بحرانی حالات کی وجہ سے پشاور میں لوگوں نے زیور بیچنے شروع کر دیئے ہیں، لاک ڈاؤن کے پہلے دو ہفتوں کے دوران متوسط آمدن والے سفید پوش شہریوں نے اپنی جمع پونجی خرچ کر ڈالی، جبکہ تیسرے ہفتے کے دوران مالی سکت جواب دے گئی جس کے بعد سفید پوش شہریوں نے صرافہ بازار کے تاجروں سے فون پر گھروں میں پڑا سونا بیچنے کیلئے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ اندرون شہر پشاور میں طویل عرصے سے سونے کا کاروبار کرنے والے صراف صدیق خان نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ چند روز کے دوران پشاور کے علاقہ ریگی، چولی، بڈھ بیر، نیو سٹی ہوم سمیت ضلع خیبر سے بھی سفید پوش لوگوں نے گھروں میں موجود زیورات بیچنے کیلئے رابطہ کیا، یہ وہ گاہک ہیں جو شادی بیاہ کی تقریبات میں سالہا سال سے ہم سے جیولری بنواتے تھے اور گھر کو چلانے کیلئے اب زیورات بیچنے پڑ رہے ہیں، پشاور کی صرافہ مارکیٹ میں 372 دکانیں ہیں جس میں7 ہزار سے زائد کاریگر کام کرتے تھے اور لاک ڈاؤن کے باعث ان دیہاڑی دار کاریگروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 856684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش