0
Friday 17 Apr 2020 18:07

انسانی زندگیوں کا تحفظ ہر شہری کا دینی اور قومی فریضہ ہے، ذکراللہ مجاہد

انسانی زندگیوں کا تحفظ ہر شہری کا دینی اور قومی فریضہ ہے، ذکراللہ مجاہد
اسلام ٹائمز۔ سرپرست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ انسانی زندگیوں کا تحفظ ہر شہری کا دینی اور قومی فریضہ ہے، اس شعور کو اجاگر کرنے کیلئے جماعت اسلامی کے کارکنان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار امدادی سرگرمیوں کیساتھ کوشاں ہیں، عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اللہ کے حضور توبہ استغفار اور حفاظتی تدابیر کرکے دینی اور قومی فریضہ ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں قائم 30 کورونا ریلیف سینٹرز کے ذمہ داران ہر خاص و عام تک حفاظتی سامان کی دستیابی یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی عہدیداران کے اجلاس میں شہر میں قائم 30 کورونا ریلیف سینٹرز کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، اظہر بلال، ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور چودھری محمودالاحد، مرزا عبدالرشید، عبدالحفیظ اعوان، عمر شہباز، صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعریز عابد نے بھی شرکت کی۔ امراء علاقہ جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر محمود احمد، محمد شفیق ملک، خالد احمد بٹ، چودھری محمو شوکت، حاجی ریاض الحسن، سیکرٹری جے آئی یوتھ لاہور قدیر شکیل، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 856987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش