0
Friday 17 Apr 2020 17:59

2889 تبلیغیوں کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 437 مثبت اور 2452 منفی آئے، مرتضیٰ وہاب

2889 تبلیغیوں کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 437 مثبت اور 2452 منفی آئے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں کورونا کو شکست دینے سے متعلق ایک اور اچھی خبر سامنے آئی ہے جہاں تقریباً ڈھائی ہزار تبلیغی ارکان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 2889 تبلیغیوں کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 437 مثبت اور 2452 منفی آئے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ان تبلیغی جماعت کے افراد کو سندھ کے مختلف اضلاع میں رکھا گیا تھا اور ان تمام افراد کو پہلے 14 روز قرنطینہ میں بھی رکھا گیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جن کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں انہیں ہیلتھ ایڈوائزری پر عمل کرتے ہوئے گھروں کو روانہ کردیا جائے گا تاہم اس سے قبل انہیں متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے سرٹیفیکٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا اور منفی ٹیسٹ کے حامل تبلیغیوں کو اپنے گھروں میں 14 روز قرنطینہ میں گزارنا ہوگا، احتیاطی تدابیر کے طور پر گھر کے دیگر افراد سے بھی سماجی دوری اختیار کرنا ہوگی۔ واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2217 ہے اور 47 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 857272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش