0
Saturday 18 Apr 2020 23:26

پشاور، لاک ڈاون احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 230 افراد گرفتار

پشاور، لاک ڈاون احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 230 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی شاہ کے ہمراہ کوچی بازار، قصہ خوانی، کوہاٹی اور یونیورسٹی روڈ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے، پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے اور بازاروں میں بلاضرورت گھومنے پر بیشتر افراد کو گرفتار کرلیا۔ پھندو روڈ، جی ٹی روڈ، رینگ روڈ، ورسک روڈ، دلہ زاک روڈ، کوہاٹ روڈ، پشتخرہ، نوتھیہ، حیات آباد سے کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر مزید 230 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ایک دن پہلے بھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پشاور بھر سے 117 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تعاون کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 857552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش