0
Tuesday 21 Apr 2020 00:11

افغانستان، طالبان کے دو حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 28 اہلکار جاں بحق

افغانستان، طالبان کے دو حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 28 اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبوں بلخ اور تخار میں طالبان جنگجوؤں نے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 28 اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان جنگجوؤں کے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کا پہلا واقعہ صوبے بلخ میں پیش آیا جہاں 9 اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ حملے کی زد میں راہگیر بھی آگئے اور ایک بچے کی ہلاکت ہوگئی۔ اسی طرح صوبے تخار میں بھی جنگجوؤں کے حملے میں 19 اہلکار جاں بحق ہو گئے اور 5 زخمی ہیں جب کہ جوابی کارروائی میں طالبان کمانڈر مولوی سیف الدین سمیت 3 جنگجو کے مارے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ طالبان کی جانب سے دونوں حملوں پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں طالبان کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔

صوبے تخار میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف حملوں میں 45 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے کی انتظامیہ نے حساس اضلاع میں کم نفری کی تعیناتی پر وفاق سے احتجاج بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان 29 فروری کو طے پانے والے امن معاہدے کے باوجود افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکا جس کی ذمہ داری طالبان حکومت کے لیے صدر اشرف غنی اور حریف رہنما عبداللہ عبداللہ کے درمیان رسہ کشی کو قرار دیتے ہیں جب کہ کابل حکومت طالبان پر معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کا الزام عائد کرتی آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 857909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش