0
Tuesday 21 Apr 2020 19:54

کرونا وائرس، جی بی میں دو نئے کیسز، تین صحت یاب

کرونا وائرس، جی بی میں دو نئے کیسز، تین صحت یاب
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے دو نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ تین مریض صحت یاب ہو گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق گلگت اور استور سے ایک ایک کیس سامنے آیا ہے جبکہ ضلع گلگت سے دو اور نگر سے ایک مریض صحت یاب ہو گیا ہے۔ جی بی کے ضلع گلگت میں اس وقت سب سے زیادہ 35 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ استور میں 31، دیامر میں 11، نگر 13، سکردو 5 اور گانچھے میں ایک مریض زیر علاج ہے۔ جی بی میں اب تک 283 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 198 صحتیاب اور تین مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ صوبے میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 82 رہ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 858090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش