0
Thursday 23 Jul 2009 09:51

امریکی وزارت خارجہ ہونڈوراس کے فوجی باغیوں کی حامی ہے: فیڈل کاسترو

امریکی وزارت خارجہ ہونڈوراس کے فوجی باغیوں کی حامی ہے: فیڈل کاسترو
کیوبا کے سابق صدر اور انقلاب کیوبا کے بانی فیڈل کاسترو نے کہا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ اور کوسٹاریکا کے صدر آسکر آریاس ہونڈوراس میں فوجی بغاوت کے اصلی حامی ہیں۔ انہوں نے یہ باتیں ملکی اخبارات میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں کہیں۔ انہوں نے اس مضمون میں لکھا ہے کہ ہونڈوراس میں انجام پانے والی فوجی بغاوت امریکی وزارت خارجہ کی مدد سے کامیاب ہوئی۔ اس وقت فوجی باٰغی انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہیں اسی لئے امریکہ اس معاملے کو نظرانداز کر رہا ہے تاکہ باغیوں کو مزید موقع فراہم کیا جا سکے۔ فیڈل کاسترو لکھتے ہیں: "امریکی وزارت خارجہ نے کوسٹا ریکا کے صدر آسکر آریاس کو حکم دیا ہے کہ وہ ہونڈوراس میں بغاوت کرنے والوں کی حمایت کرے"۔
خبر کا کوڈ : 8581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش