0
Tuesday 28 Apr 2020 21:12

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے تاریخی پیکج کی تیاری

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے تاریخی پیکج کی تیاری
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے تاریخی پیکیج کی تیاری کر لی۔ وفاقی حکومت نے موجوہ حالات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تاریخی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے جلد ہی آئندہ مالی سال ترسیلات زر بھیجنے والوں کیلئے مراعاتی پیکج دیا جائے گا اور ستمبر 2020ء میں نیشنل ترسیلات لائیلٹی پروگرام متعارف کرایا جائے گا، نیشنل ترسیلات لائیلٹی پروگرام بینکوں کے اشتراک سے لانچ کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق یکم جولائی 2020ء سے ترسیلات پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم ہوجائے گا اور یہ فیصلہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترسیلات زر بڑھانے کیلئے کیا گیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ودہولڈنگ ٹیکس چھوٹ پر کام شروع کر دیا ہے، آئندہ مالی سال بجٹ میں فنانس بل میں ترمیم کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 859559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش