0
Wednesday 29 Apr 2020 23:10
ہم نے وزارت اطلاعات کے کردار کو مزید فعال، متحرک بنانا ہے، شبلی فراز

وزارت اطلاعات کو 21ویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، عاصم باجوہ

وزارت اطلاعات کو 21ویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، عاصم باجوہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم نے وزارت اطلاعات کے کردار کو مزید فعال اور متحرک بنانا ہے۔ یہ ایک دن کا کام نہیں اس کو بتدریج آگے بڑھائیں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے ہمراہ وزارت اطلاعات آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا اہم ذمہ داری سونپنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ اطلاعات و نشریات ایک ایسی وزارت ہے جسے ہمیشہ سے روایتی انداز سے چلایا جاتا رہا ہے۔ ادب اور ثقافت کے فروغ کیلئے وزارت اطلاعات کا کردار نہایت اہم ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عاصم باجوہ نے کہا کہ میرے لیے بطور معاون خصوصی کام کرنا باعث اعزاز ہے۔ ہم نے وزارت اطلاعات کو 21ویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن سروس اکیڈمی ملک کے نوجوانوں اور صحافیوں کی تربیت کیلئے عصر حاضر کے تقاضوں سے لیس پروگرام ترتیب دے۔ وزارت کے تمام اداروں کے مابین ہم آہنگی اور تعاون کا فروغ نہایت ضروری ہے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات اور معاون خصوصی نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ سیکریٹری اطلاعات اور وزارت کے ذیلی اداروں کے سربراہان نے وفاقی وزیر اور معاون خصوصی کو بریفنگ دی۔
خبر کا کوڈ : 859788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش