0
Thursday 30 Apr 2020 21:56

پیٹرول 15، ڈیزل 27، مٹی کا تیل 30 روپے سستا ہوگیا

پیٹرول 15، ڈیزل 27، مٹی کا تیل 30 روپے سستا ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 سے 30 روپے کمی کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپےکمی کا اعلان کیا جس کے بعد نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 27 روپے 15 پیسے کی کمی کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد  فی لیٹر قیمت  80 روپے 10 پیسے تک پہنچ گئی۔ اعلان کے مطابق مٹی کا تیل 30 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد نئی قیمت 47 روپے 44 پیسے ہوگئی، اسی طرح لائٹ ڈیزل 15 روپے سستا ہوکر 47 روپے 51 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

یاد رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے وزارتِ خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے کمی کی سفارش کی گئی تھی۔ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 33 روپے 94 پیسے کمی، مٹی کا تیل 44 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی اور لائٹ ڈیزل 24 روپے 57 فی لیٹر کم کرنے کی سفارش کی تھی۔ وزارت خزانہ نے سمری کا جائزہ لینے کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔ دو روز قبل مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے اعلان کیا تھا کہ یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے گی تاکہ غریب کو مزید ریلیف فراہم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 860002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش