0
Saturday 2 May 2020 00:21

غیر ملکی ایئرلائن کی خصوصی پرواز 255 مسافروں کو لیکر پشاور پہنچ گئی

غیر ملکی ایئرلائن کی خصوصی پرواز 255 مسافروں کو لیکر پشاور پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کے سلسلے میں وفاقی حکومت خصوصی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے، غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سینکڑوں پاکستانیوں کو لیکر پشاور پہنچ گئی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز ای اے 815 دبئی سے 255 پاکستانیوں کو لیکر صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی ہے۔ ایئر پورٹ انتظامیہ کی جانب دبئی سے پشاور پہنچنے والے مسافروں کی مکمل اسکریننگ اور طبی جانچ کی گئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے کی جانب سے مسافروں کو مکمل سینٹائز اور اسپرے کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 860157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش