0
Saturday 2 May 2020 10:17

ہم قادیانیوں کو کسی منصب پر برداشت نہیں کر سکتے، سراج الحق

ہم قادیانیوں کو کسی منصب پر برداشت نہیں کر سکتے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایک لابی قادیانیوں کو چور دروازے سے حکومت میں داخل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، مدینہ کی ریاست گفتار سے نہیں کردار سے ہونی چاہیے، حکومت کا احساس پروگرام ناکام اور ٹائیگر فورس کہیں نظر نہیں آئی، زکوٰۃ اور عشر کا نظام آ جائے تو قرضہ لینے کی ضرورت نہیں ہے، لاہور میں مستحق افراد کیلئے قائم ریلیف کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کے رضا کاروں نے ایک ارب 7 کروڑ کا امدادی سامان تقسیم کیا۔

ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ ایک لابی قادیانیوں کو چور دروازے سے حکومت میں داخل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، حکومت ایشو کھڑا ہونے سے پہلے قادیانیوں کو اقلیتوں کے کمیشن سے نکال دے اور سودی نظام کے خاتمے کا اعلان کرے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت اس اقدام سے عالمی دنیا کو راضی کرنا چاہتی ہے، لیکن ہم قادیانیوں کو کسی منصب پر برداشت نہیں کر سکتے۔
خبر کا کوڈ : 860197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش