0
Sunday 3 May 2020 12:49

آزادی اظہار مہذب جمہوری معاشرے کی اساس ہے، شبلی فراز

آزادی اظہار مہذب جمہوری معاشرے کی اساس ہے، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرتے رہیں گے۔ شبلی فراز نے یوم آزادی صحافت کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم آزادی صحافت پر قلم کی حرمت کے لیے لازوال قربانیاں دینے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آزادی اظہار مہذب جمہوری معاشرے کی اساس اور انسان کا بنیادی حق ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت اظہار رائے کے بنیادی، آئینی اور قانونی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ دار پریس معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 860424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش