0
Tuesday 5 May 2020 02:48

المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے زیراہتمام ملتان، لیہ، بھکر اور علی پور میں راشن تقسیم 

المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے زیراہتمام ملتان، لیہ، بھکر اور علی پور میں راشن تقسیم 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی ادارے المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے زیراہتمام جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، علی پور اور بھکر میں گزشتہ روز 200سے زائد خاندانوں میں چھ لاکھ روپے کا امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ اے ڈی ایم سی جنوبی پنجاب کے کوارڈینیٹر سید زعیم حیدر زیدی نے بتایا کہ کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاون سے متاثرہ غریب اور مستحق افراد کی جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں معاونت کی جا رہی ہے، روزانہ کی بنیاد پر مختلف اضلاع میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس کے ساتھ ماہ رمضان المبارک کے دوران مختلف اضلاع میں سحر و افطار کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔ زعیم حیدر زیدی کے مطابق کرونا وائرس کی اس مشکل گھڑی میں سب سے زیادہ نقصان سفید پوش انسان اور دیہاڑی دار مزدوروں کو ہوا ہے، ہماری کوشش ہے کہ غریب، مستحق اور نادار افراد کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے معاونت کی جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ انشاءاللہ عیدالفطر کے موقع پر مختلف اضلاع میں غریب، نادار اور مستحق خاندانوں میں عیدی تقسیم کی جائے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل ملک بھر میں تقریبا ایک لاکھ خاندانوں تک امداد پہنچائی جا چکی ہے اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 860710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش