0
Thursday 7 May 2020 17:44

ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ (س) کی سیرت و کردار اور طرز زندگی مشعل راہ ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ (س) کی سیرت و کردار اور طرز زندگی مشعل راہ ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ خطیب مسجد باب العلم علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا کی سیرت و کردار اور طرز زندگی مسلم امہ خصوصاً ہماری خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، آپ نے تبلیغ و ترویج دین کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں اور رسالت ماب (ص) کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر دین کی بقاء اور اسلام کی سلامتی کیلئے عملی جدوجہد کی، آپ نے اپنی تمام دولت اسلام کی راہ میں قربان کی اور ابتدائی دور میں جب اسلام مضبوط و مستحکم نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ حضرت خدیجۃ الکبریٰ (س) نے طویل، سخت جدوجہد کی اور اپنا سب کچھ قربان کرکے رسالت مآب (ص) کے ہاتھوں کو مضبوط کیا، رسول اکرم (ص) بھی آپ سے بے پناہ محبت اور آپ کی قدر کیا کرتے تھے، آپ کی رحلت کے بعد آپ کی محبت، شفقت اور گرانقدر خدمات کو یاد کرکے آنسو بہایا کرتے تھے، آج ہماری خواتین آپ کے طرز زندگی کی پیروی کریں تو امت مسلمہ کے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 861307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش