0
Friday 8 May 2020 11:50

کورونا وبا کے باعث پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے کو 51 ارب کا نقصان

کورونا وبا کے باعث پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے کو 51 ارب کا نقصان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کو تیل اور گیس کے شعبے میں ماہ اپریل کے دوران بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کورونا وبا کے باعث ملک بھر لاک ڈاؤن ہے، جس سے طلب میں کمی ہوئی اور حکومت کو اپریل کے دوران 51 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر عائد ٹیکس، مراعات اور تیل اور گیس کی رائلٹی کی مد میں ہونے والے نقصانات بھی شامل ہیں۔ پٹرولیم ڈویژن کے اعداد و شمار کے مطابق تیل اور گیس کا شعبہ جس میں تیل اور گیس کی تلاش، ڈرلنگ اور پیداوار شامل ہے، انھیں مجموعی طور پر 15 ارب 50 کروڑ روپے کا نقصان اپریل میں پہنچا۔ اپریل کے دوران ہی طلب میں کمی کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی نے 9 ارب 40 کروڑ روپے جبکہ سوئی ناردن گیس پائپ لاین کمپنی نے 12 ارب 90 کروڑ روپے نقصان ظاہر کیا ہے، جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 9 ارب روپے اور ایل پی جی انڈسٹری کو 7 کروڑ روپے نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
خبر کا کوڈ : 861397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش