0
Friday 8 May 2020 18:45

خیبر پختونخوا میں کرونا سے مزید 12 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا میں کرونا سے مزید 12 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس سے پچھلے 24 گھنٹے میں مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ صوبہ میں کرونا سے اموات کی تعداد 221 ہوگئی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس کے مزید 371 کیسز سامنے آگئے ہیں۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 599 ہوگئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 435 تک پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،764 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق اور 30 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس کے 7 ہزار 530 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ سندھ میں کرونا کے اب تک 9،691 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 10 ہزار 33، خیبر پختونخوا 3،956، بلوچستان 1،725، اسلام آباد 558، آزاد کشمیر 78 اورگلگت بلتستان میں 394 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سندھ میں 176، پنجاب میں 183، بلوچستان 24، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کرونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے 163 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 993 ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ کُل 2 لاکھ 57 ہزار 247  ٹیسٹ لئے جاچکے ہیں۔ پاکستان میں کرونا وائرس کو سامنے آئے 2 ماہ سے زائد عرصہ بیت چکا ہے، ابتداء میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020ء کو کراچی میں رپورٹ ہوا جس کے ایک ماہ بعد یعنی 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔
خبر کا کوڈ : 861458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش