0
Monday 11 May 2020 00:45

کورونا سے متاثرہ مریضوں کی نشاندہی کیلئے ٹیسٹ کی شرح کو مزید بڑھائیں گے، بورس جانسن

کورونا سے متاثرہ مریضوں کی نشاندہی کیلئے ٹیسٹ کی شرح کو مزید بڑھائیں گے، بورس جانسن
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر مہلک ثابت ہوسکتی ہے، نیو گوڈ الرٹ سسٹم کے استعمال سے کورونا وائرس کی نشاندہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی نشاندہی کیلئے ٹیسٹ کی شرح کو مزید بڑھائیں گے، ملک بھر میں الرٹ لیول ایک سے 5 درجے تک ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ این ایچ ایس اور فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات قابل تحسین ہیں، لوگ پبلک ٹرانسپورٹ کی بجائے ذاتی گاڑیوں کا زیادہ استعمال کریں۔ بورس جانسن نے کہا کہ جون کے پہلے ہفتے کچھ دکانیں اور پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی میں کمرشل شاپنگ سنٹرز اور ریسٹورنٹس کھولنے بارے پالیسی دی جائے گی، برطانیہ داخل ہونے والے مسافر قرنطینہ سینٹر منتقل کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 19 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 31 ہزار 8 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ 57 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد دو لاکھ 82 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 861876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش