0
Thursday 14 May 2020 01:54

مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین، علماء کرام طے شدہ نکات پر عمل کریں، علامہ حسن ظفر نقوی

مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین، علماء کرام طے شدہ نکات پر عمل کریں، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین، خطیب اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین و علما کرام طے شدہ نکات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، عبادت الٰہی سے کسی کو انکار نہیں لیکن انسانی جانوں کی حرمت اور بقاء کو مقدم رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے تمام طبقات سے کہا کہ وہ خداوند تعالیٰ سے بہتری کی امید رکھیں کیونکہ محمد (ص) و آل محمد (ع) کے وسیلے سے ہی ہمیں کامیابی ملے گی، اس کے ساتھ ساتھ اجرتوں پر کام کرنیوالوں کی ادائیگیاں اور مزدوروں کی ملازمتوں سے برطرف کرنے کا عمل کو بھی روکنا ہوگا۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ عالمی سطح پر تیزی سے پھیلنے والی اس وباء کا مقابلہ ہم سب کو یکجا ہوکر کرنا ہوگا کیونکہ اس کے نقصانات کسی ایک کیلئے نہیں بلکہ پوری قوم اور پوری انسانیت کیلئے ہیں، اس کیلئے ہمیں سنجیدہ کوششیں کرنا ہونگی، اس کے علاوہ محفوظ پاکستان اور انسانیت کی بقاء کو محفوظ رکھنا ہوگا، اس کے علاوہ معاشی بحران کے خاتمے، غریبوں، ضرورت مندوں اور ان کی مجبوریوں کو بھی دور کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 862535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش